شاہ رخ خان نے سلمان خان کی کس فلم کو فیورٹ قرار دیا ؟؟
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب بالی وڈ کنگ نے دیا۔ ٹوئٹر پر AskSRK# کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے حوالے سے جہاں انتہا پسند ہندو اس فلم کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ وہیں بالی وڈ کنگ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے AskSRK# کے ہیش ٹیگ سے سوالات پوچھنے کا موقع دیا ۔۔۔ایسے میں ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے مختلف سوالات پوچھے ۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کو سلمان خان کی سب سے اچھی فلم کون سی لگتی ہے ؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا بجرنگی بھائی جان
ایک صارف نے لکھا کہ شادی طے ہوگئی ہے 26 جنوری کو ۔۔۔ کیا کروں؟؟
شاہ رخ خان نے جواب دیا : شادی کرلے ، ہنی مون کی چھٹی میں فلم دیکھ لینا
ایک صارف نے لکھا کہ جان کے ساتھ کام کرکے کیسا لگا ؟؟
شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ جان ابراہم بہت اچھا اور رحم دل ہے ۔ ایکشن سین کے دوران وہ واقعی یہ خیال رکھتا ہے کہ میں زخمی نہ ہوجاوں۔ جان کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور اسکے ساتھ کام کرکے اچھا لگا ۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے گھر میں سب سے زیادہ شریر بچہ کون ہے ۔؟؟
شاہ رخ خان نے لکھا میرے خیال سے میں خود
ایک صارف نے لکھا کہ سر آپ اپنی آپ بیتی کب لکھیں گے ؟؟
شاہ رخ نے جواب میں لکھا کہ جب میری زندگی مکمل ہوگی ، بہت سال ہے ابھی
ایک صارف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سر ایک سیلفی پوسٹ کر دیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں سر کے بال کھڑے ہوئے ہیں