صدر علوی سمیت سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے، شیخ رشید

(ق) لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، سماء سے گفتگو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ ریشد احمد نے کہا ہے کہ صدر علوی سمیت سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے،آخری وقت تک معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

سماء کے پروگرام دو ٹوک میں میزبان کرن ناز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ ریشد نے کہا پرویز الہٰی کی ملاقاتوں کے مثبت نتائج نہیں ملے، ق لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، لوگوں نے پرویز الہٰی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کیں لیکن سب سے پہلے ڈیزولوشن پر دستخط پرویز الہیٰ نے کیے۔

شیخ ریشد نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی 12 جماعتوں کی اجتماعی قبر بن گئی ہے۔ عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور تمام کیسز سے سرخرو ہوکر نکلے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں اور اسکی موجودگی میں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، اگر فیصلہ عوام کے پاس ہے تو (ن) لیگ کا کام تمام ہوچکا ہے، یہ لوگ غلطی پر غلطی کررہے ہیں، عمران خان نے آج انکی سیاسی قبر کھودنا شروع کردی ہے، 23 مارچ تک یہ سارے مردے دفن ہوجائیں گے۔

Sheikh Rasheed Ahmed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div