جنگ شروع ہونے کے بعد روس کا یوکرین پر سب سے بڑا میزائل حملہ

یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں کی بارش کردی

روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف پرمیزائلوں کی بارش کردی، جنگ کے آغاز سے اب تک کیف کے خلاف یہ سب سے بڑا میزائل حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین کی شہری تنصیبات پر میزائل حملے جاری ہیں، کیف سمیت کئی شہروں پر70 سے زائد میزائلز داغ دیے، روس کے خلاف یوکرین کی بھرپور مزاحمت جاری ہے۔

یوکرین نے67 روسی میزائل فضائی دفاعی نظام کے تحت فضا ہی میں تباہ کردیے، میزائل گرنے سے خارکیف میں ایک رہائشی عمارت تباہ ہوگئی جس کے ملبے تلے شہریوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

روس بمباری کرکے یوکرین کے انرجی سیکٹر کو تباہ کررہا ہے، روسی حملوں سے یوکرین کے بجلی کے گرڈز تباہ ہوئے، یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی کے مطابق روسی میزائل حملوں کے بعد ملک بھر میں توانائی کی رسد نصف رہ گئی ہے، خارکیف سمیت متعدد شہروں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق خارکیف میں آدھے شہر کی بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ کیف سمیت دیگرمقامات پر بجلی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ادھر یورپی یونین اور فرانس نے روسی حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے وحشیانہ، ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔

UKRAINE RUSSIA WAR

RUSSIAN MISSILE ATTACKS ON UKRAINE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div