’’راجا‘‘ کا تخت اُلٹنے کا امکان؛ نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو رمیز راجا کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ چیئرمین بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
لاہور میں نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن بھی موجود تھیں۔
شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو دوبارہ چیرمین پی سی بی بنانے کاعندیہ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، آئین میں تبدیلی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔
عمران خان کے دور میں کرکٹ بورڈ کا نیا آٸین منظور کیا گیا تھا، پی سی بی نے نئے آٸین کے تحت ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔
najam Sethi
Ramiz Raja
chairman pcb
تبولا
Tabool ads will show in this div