اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈیوٹی ٹیکس کے بغیر موبائل فونز کلیئرکرانے کا انکشاف

ٹیکس ادا نہ کرنے سے ملکی خزانے کو7کروڑ 69 لاکھ سےزائد کا نقصان پہنچا

نیواسلام آبادایئرپورٹ سے ڈیوٹی ٹیکس کے بغیر قیمتی موبائل فونز کلیئرکرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز اے ایف یو امپورٹ سیکشن نے افسران اور 2 امپورٹرز کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ مقدمات انسپکٹرکسٹمز اے ایف یوامپورٹ نیوایئرپورٹ کی مدعیت میں درج کئے گئے۔

ملزمان نے ٹیکس بغیر کلیئر کرائے موبائلز کا پی ٹی اے سے سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کرلیا جبکہ 8299 موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی کسٹم ریکارڈ سے ہٹائے۔

حکام کے مطابق مقدمات 5 ہزار 216 قیمتی اسمارٹ فون ٹیکس بغیرکلیئر کرانے پر درج کئے گئے۔

مقدمات میں کسٹم کے اسیسمنٹ افسران فائزہ نعیم، ایفان یونس، صائمہ، پرنسپل آپریشن ضیاء حسن اورایفان یونس کو ملزمان نامزد کیا گیا ہیں۔

ملزمان نے 11783 فون درآمدکئے،ڈیوٹی ٹیکس صرف 6201 روپےادا کیا۔ ملزمان نے 5576 موبائل فونز ٹیکس ادا کئے بغیر کلیئر کروائے، جس سے ملکی خزانے کو7کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔

fbr

islamabad airport

PAKISTAN CUSTOMS

Tabool ads will show in this div