فلموں میں تنخواہوں کی برابری کے بارے میں ودیا بالن کا انکشاف

کرینہ کپور ، سونم کپور سمیت دیگر نے میل ایکٹرز کے مقابلے میں کم تنخواہ دیئے جانے کی شکایت کی

ودیا بالن نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں تنخواہوں کی برابری کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتیں، کیونکہ انہوں نے بہت ہی کم بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا۔

بالی وڈ کی بہت سی اداکارئیں اس حوالے سے مطمئن نہیں کہ انہیں ان کے ساتھی ہیروز کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے ۔ کم معاوضہ دیے جانے کے حوالے سے سونم کپور ، کرینہ کپور سمیت دیگر اداکاروں نے کئی پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے بات کی ۔ تاہم ایک کانفرنس میں ودیا بالن نے برابری کے معاوضے کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس حوالے سے زیادہ نہیں جانتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جو معاوضہ لیتیں ہیں اس سے وہ خوش اور مطمئن ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مرد اداکاروں کے مقابلے میں تنخواہ کم ملنے کے حوالے سے وہ اسی لیے نہیں جانتی کیونکہ انہوں نے بہت ہی کم بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا۔

ودیا بالن نے کہا وہ جو پروجیکٹ کر رہی ہیں، ان کا خیال ہے کہ انہیں کافی معاوضہ دیا جاتا ہے حالانکہ مین اسٹریم فلموں کے بڑے اداکار اس سے 10 گنا زیادہ مانگ سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ اداکاروں کو ان کے بہت زیادہ تعداد میں مداح یا فولونگ کی وجہ سے معاوضہ دیا جاتاہے۔ بھارتی اداکارہ مرونال کا کہنا تھا کہ تنخواہ کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی کسی فلم کو سائن کرنے سے پہلے اس کے بارے میں واضح کریں کہ آپ کیا معاوضہ چاہتے ہیں۔

Bollywood

Vidya Balan

bollywood actress

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div