پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کے قيام سے قبل حلقہ بندیوں کیلئے آرڈيننس جاری
4015یونین کونسلزکی حد بندی کمیٹیاں بنانےکاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
گورنر پنجاب بليغ الرحمن نے بلدیاتی حکومتوں کے قيام سے قبل حلقہ بندیوں کیلئے آرڈيننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرے گا۔ پنجاب کی4015یونین کونسلزکی حد بندی کمیٹیاں بنانےکاگزٹ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹی قائم کريگا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کیمطاںق یونین کونسل کی حد 25 ہزار کی آبادی تک ہوگی۔
کمیٹیوں میں الیکشن کمیشن سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کو شامل کیاجائيگا۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کمیٹیوں کی معاونت کا پابند ہوگا۔