پچھلے 4 سال میں سونے اور ڈالرز کی ریکارڈ اسمگلنگ کا انکشاف
گزشتہ 4 سال کے دوران سونے اور ڈالرز کی ریکارڈ اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹگیشن (ایف بی ار) کی دستاویزات کے مطابق 4 سال میں 408 سونے اور ڈالرز کے اسمگلنگ کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق 2008 سے 2022 تک ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی اسمگلنگ کی گئی جبکہ 53 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے سونے کی اسمگلنگ بارڈر پرپکڑی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ایک کروڑ ڈالرکی کرنسی کی اسمگلنگ پکڑی گئی۔
دستاویزات کے مطابق اس دوران 116 گولڈ اسمگلنگ اور292 ڈالرز اسمگلنگ کے کیس درج کیے گئے۔
حکام کے مطابق 2019 اور 2020 میں ریکارڈ سونے اورڈالرز کی اسمگلنگ سامنے آئے اور اس عرصے کے دوران 38 لاکھ لاکھ ڈالرز کی کرنسی اور گولڈ اسمگلنگ پکڑی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹگیشن ایف بی ار ذرائع کے مطابق اس دوران 251 سے زائد منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی گئی۔