عدالتی وقت ختم ہونے پر دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

جج صاحب وقت ختم ہونے کے بعد جاچکے ہیں، عدالتی عملہ

اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکرروانہ ہوگئیں۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جاچکے ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی افسرپیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکر روانہ ہوگئی، دانیہ شاہ کوریمانڈ کے لیے کل پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو سائبر کرائم ونگ نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

عامر لیاقت کی اہلیہ کے خلاف شکایت عامر لیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی، عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکے والد کی نازیبا وڈیو دانیہ شاہ نے لیک کی تھی۔

DANIA SHAH

FIA CYBER CIRCLE

DR. AMIR LIAQUAT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div