جوہرٹاؤن دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں،بلاول بھٹو

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بیرون ملک سے معاونت کی گئی،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بیرون ملک سے معاونت کی گئی۔ جوہرٹاؤن دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

نیویارک میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے بھی غیرملکی عناصر سرگرم ہیں۔ دہشت گرد گروپوں کو بیرونی مالی معاونت اورتربیت کی فراہمی روکنا ہوگی۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔ ہم نے دہشت گردی کےخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کاکسی مذہب یا خطے سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کواسلام سےجوڑناہرگزدرست نہیں۔ مسلم دنیا کو دہشتگردی کیلئے موردالزام ٹہرانا قطعاًغلط ہے۔ مزید کہا کہ تمام مسلمان دہشتگرد ہیں نہ ہی تمام دہشت گرد مسلمان ہیں 2011 کے دہشتگردی کاسب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے۔

اس سے قبل سی این اے کوانٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ضرورت نہیں کہ امریکا ہمارے مسائل کی نشاندہی کرے، ہم مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سامنا کرچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی فہرست تعصبانہ اور سیاسی ہے۔ بھارت کا انسانی حقوق ریکارڈ اور مذہبی اقلیت کے ساتھ بہیمانہ سلوک دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت میں مسلمان اقلیت سے بہیمانہ سلوک کے بارے میں دنیا جانتی ہے مگر مجھے حیرت ہے بھارت اس فہرست میں کیوں موجود نہیں

BILAWAL BHUTTO

UNITED NATIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div