خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کا حکم

وفاقی شرعی عدالت نے ایس او پیز کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کا حکم دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجیڈر ایکٹ کے خلاف مقدمات کی چیف جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈر بچوں کو حقوق فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ عدالت نے خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے خصوصی یونٹ کے ایس او پیز کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں پاکستان سویٹ ہوم کے سی ای او زمرد خان، ڈاکٹر امجد ثاقب رضا اور چئیرپرسن این سی ایچ آر کمیٹی میں شامل ہیں۔ خواجہ سرا ندیم کشش بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی چوبیس دنوں میں ایس او پیز طے کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرے گی۔

transgender

TRANSGENDER BILL

Tabool ads will show in this div