وزیرخارجہ نے مذہبی آزادی کے بارے میں امریکا کی فہرست رد کردی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مذہبی آزادی کے بارے میں امریکا کی فہرست رد کردی۔
سی این اے کوانٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ضرورت نہیں کہ امریکا ہمارے مسائل کی نشاندہی کرے، ہم مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سامنا کرچکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی فہرست تعصبانہ اور سیاسی ہے۔ بھارت کا انسانی حقوق ریکارڈ اور مذہبی اقلیت کے ساتھ بہیمانہ سلوک دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت میں مسلمان اقلیت سے بہیمانہ سلوک کے بارے میں دنیا جانتی ہے مگر مجھے حیرت ہے بھارت اس فہرست میں کیوں موجود نہیں۔
اس سے قبل نیویارک میں جی77وزارتی اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک سےکاربن کےاخراج میں کمی کامطالبہ کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کو خوراک کی قلت کاسامنا ہے، سیلاب کی تباہی کےباعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی ضروری ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئےاہم ہے۔