وویک اوبیرائے کا ایشوریہ رائے سے تعلق کے حوالے سے اظہار خیال

میری زندگی کا وہ وقت گزر چکا ، وویک اوبیرائے

بالی ووڈ اداکار وویک اوبیرائے نے کئی برس قبل ایشوریہ رائے بچن سے اپنے تعلق کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے ماضی میں ایشوریہ رائے کی محبت میں گرفتار تھے، دونوں کے درمیان تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے اور انہوں نے اس کے لئے سلمان خان سے ٹکر لے لی تھی لیکن وہ اب اس رشتے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

ایک انٹرویو کے دوران وویک سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں سابق گرل فرینڈ ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنے تعلقات کو عام نہ کرتے تو کیا ہوتا؟

وویک نے اس سوال کا کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا، کیونکہ میری زندگی کا وہ وقت گزر چکا ہے۔‘

انٹرویو میں وویک سے پوچھا گیا کہ ایشوریہ سے رشتہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کبھی بات کیوں نہیں کی۔ اس کے جواب میں وویک نے کہا- مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بحث کریں یا بات کریں تو آپ کو عوامی سطح میں اس طرح کی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Bollywood

aishwarya rai

Vivek Oberoi

Samaa lifestyle

Tabool ads will show in this div