کانگو میں بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی

حکام کے مطابق ملک میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی۔

عالمی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کنشاسا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کئی علاقے زیرآب ہیں۔ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں۔

شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات ڈوب گئے جبکہ مسلسل بارش سے شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملک بھر میں مختلف حادثات میں اب تک 120 افراد ہلاک ہوگے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

congo

Rain and Flood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div