تکنیکی طور پر ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے، شیخ رشید

الیکشن ہونے والے ہیں، قوم تیاری کرے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کیسز ختم کرانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ برآمدی سامان بندرگاہوں پر سڑ رہا ہے۔ ملک میں تنخواہیں اور پینشن دینے کے پیسے نہیں، تکنیکی طور پر ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کے لیے نیب قوانین میں ترامیم کرائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پریس کانفرنسز فرسٹریشن کا اظہارہے۔ 15 دن میں دن میں حکمرانوں نے جتنے فیتے کاٹنے ہیں کاٹ لیں۔ الیکشن ہونے والے ہیں،قوم تیاری کرے۔

sheikh rasheed

economy of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div