رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا

نام کے اعلان کے ساتھ فلم کی ایک جھلک بھی جاری

رنبیرکپور اور شردھا کپور کی آنے والی نئی بالی وڈ فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار ہے ۔

شردھا کپور نے انسٹاگرام کے زریعے مداحوں میں فلم کا ٹائٹل شئیر کیا ۔

اپنے کیپشن میں لکھا آخرکار ٹائٹل آگیا یہ دیکھو ۔

عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی اس فلم کے نام کا ٹنگل جِنگل آپس میں ملنا اندازہ لگایا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا ۔

فلم میکر کی جانب سے نام کے اعلان کے ساتھ فلم کی ایک جھلک بھی شیئر کی گئی ۔

اس مختصر ویڈیو میں شردھا کو رنبیر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں گلے مل کر ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے ہیں پھراسکرین پر فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار جگمگاتا دکھائی دیتا ہے ۔

اس سے قبل شردھا نے مداحوں کو فلم کے نام کے حوالے سے پوچھا ۔

کیپشن میں لکھا اور فلم کا نام ہے.. اندازہ کرو ۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ کی گئی پہلی فلم تو جھوٹی میں مکار کی ریلیز اگلے سال 8 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

Ranbir Kapoor

Shraddha Kapoor

Upcoming Movie

Bollywood Movies

Tu Jhoothi Main Makkaar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div