نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس آمنے سامنے

نورا فتحی نے جیکیولین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

نورا نے جیکیولین کے علاوہ 15 میڈیا ہاوسز پر بھی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی نے جیکولین پرالزام عائد کیا ہے کہ جیکولین نے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ نورا کا کہنا تھا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ، جیکیولین نے اپنے مفاد کی خاطر ان کا کیریئر بھی داؤ پر لگانے کی کوشش کی ۔

بالی وڈ رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔ کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں دونوں اداکاراؤں کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے طلب کیا گیا تھا ۔اب تک اس کیس میں بالی وڈ اداکارہ اور سری لنکن بیوٹی جیکولین کو ایک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے۔ جیکولین نے نورا پر الزام لگاتے ہوئے بیان دیا کہ نورا فتحی جیسی شخصیات سکیش چندر شیکھر سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے سکیش سے تحائف بھی وصول کیے۔

Bollywood

jacqueline fernandez

defamation case

nora fatehi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div