برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب کا زلفی بخاری کو طلب کرنے کا فیصلہ

زلفی بخاری نیب کی تحقیقات کا محور ہیں، نیب ذرائع

قومی احتساب بیور (نیب) نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے معاملے پر زلفی بحاری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، زلفی بخاری نیب کی تحقیقات کا محور ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے۔

دوسرے جانب نمائندہ خصوصی سماء نے رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کو معاملے پر سوالات بھیجے ہیں تاہم تاحال ان کا جواب موصول نہیں ہوا۔

NAB

ZULFI BUKHARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div