امریکی صدر نے ہم جنس شادیوں کے تحفظ کے قانون پر دستخط کر دیے
امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس شادیوں کے تحفظ کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہم جنس شادیوں کے تحفظ کے قانون کو ’شادی کا احترام‘ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔
جو بائیڈن نے مسودہ قانون پر دستخط سے قبل کہا کہ امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ قدم صرف کچھ لوگوں کے لیے نہیں بلکہ ہر ایک کے لیے ہے۔
امریکا کی سپریم کورٹ 2015 میں ہم جنس شادی کو ملک بھر میں قانونی قرار دیا تھا تاہم رواں برس عدالت نے ایک کیس میں اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا ، اس کے علاوہ امریکی جج نے ہم جنس جوڑوں کے شادی کے حق کو ختم کرنے کے لیے اقدام کا بھی عندیہ دیا۔
جس کے بعد امریکا کی دونوں جماعتوں نے ’شادی کا احترام‘ایکٹ ایوان سے منظور کرایا۔
AMERICA
JOE BIDEN
تبولا
Tabool ads will show in this div