ملک میں ڈالر کی کمی کے پیش نظر ایف بی آر کے نئے احکامات جاری
ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان جانے والوں کو سالانہ تیس ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ پر پانچ ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں جبکہ اٹھارہ سال یا اس سے کم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے دو ہزار ڈالر لے جا سکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہاں سے کھاد اور ڈالرز ایک پڑوسی ملک میں اسمگل کیے جا رہے ہیں۔ اور پھرو ہاں سے وسطی ایشیا کے ممالک میں جا رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ اگر بارڈر سِیل کرنا پڑے تو وہ بھی کریں۔ جو چیزیں یہاں سے اسمگل ہو رہی ہیں ان پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔