امریکا اور برطانیہ میں شدید سردی کی لہر، متعدد افراد ہلاک

ترکی کے شہر انطالیہ میں بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا اور برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں برفباری سے نظام زندگی منجمد ہوگیا۔ برطانیہ میں تین بچے جھیل میں ڈوب کے جان سے گئے۔ ترکی کے شہر انطالیہ میں بارش کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بولیویا میں برفانی طوفان سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا کی شمال مغربی ریاستوں میں شدید برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور درجنوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

برطانیہ میں بھی شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں قید ہیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ سمیت کئی علاقوں میں یلووارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ترکی کے شہر انطالیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گھر دفاتر سب ڈوب گئے، سڑکیں بھی زیرآب آگئیں۔

سعودی عرب کے شہر مکہ اور جدہ میں شدید بارشوں کے بعد اسکولز بند کردیے گئے، مدینہ سمیت کئی شہروں میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔

Turkey

weather

SAUDIA ARABIA

AMERICA

UNITED KINGDOM

world weather

WINTER WEATHER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div