نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، کونسا ماڈل زیادہ فروخت ہوا؟

اکتوبر کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

گزشتہ ماہ نومبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی بنیادی وجوہات میں بکنگ کے مطابق گاڑیوں کی ڈیلوری بڑھنے، سی کے ڈی کی دستیابی بڑھنا بتائی جارہی ہیں۔ پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں کاروں کی فروخت میں 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر میں مجموعی طور پر مختلف کمپنیوں کی 18 ہزار 391 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر میں 13 ہزار 502 کاریں فروخت ہوسکی تھیں۔

چھوٹی گاڑیوں کی فروخت سب سے زیادہ رہی

پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ماہ 1000 سی سی سے کم کاروں کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر 1300 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوا، 1000 سی سی کاروں کی فروخت میں 2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، دوسری جانب ایل سی وی، وین اور جیپ کیٹیگری کی گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا۔

سب سے زیادہ کاریں فروخت کرنے کے لحاظ سے سوزوکی سرفہرست رہا

نومبر میں پاک سوزوکی 12 ہزار 400 کاریں فروخت کر کے سرفہرست رہا، جس کی ماہانہ کار فروخت میں بھی 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہنڈا کار کی فروخت میں 38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈس کی گاڑیاں نومبر میں 4 فیصد کم فروخت ہوئیں۔

ساز گار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی 63 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

راوی کی فروخت سب سے زیادہ رہی

پاک سوزوکی کی راوی کار کی فروخت میں نومبر کے مہینے میں 83 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، بولان کی فروخت بھی 80 فیصد جبکہ آلٹو کی فروخت میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہنڈا بی آر وی، ایچ آر وی کی فروخت بھی 464 رہی، اکتوبر میں اس ماڈل کے صرف 54 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈائی نشاط کی سوناٹا اور ایلانترا کی فروخت میں بالترتیب 25 اور 45 فیصد کمی آئی، ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی گاڑیوں کی بکنگ میں دلچسپی کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھنے کی رفتار بھی سست پڑگئی ہے۔

دوسری جانب کمپنیاں بکنگ کے مطابق ڈیلیوری دینے لگی ہیں، جس کے نتیجے میں فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل مہنگا ہونے اور گاڑیوں کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے کے باعث چھوٹی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔

پاکستان

Auto industries

CAR SALES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div