مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا

مریم نواز کی وطن واپسی کا بھی قوی امکان

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے، اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 ڈویژن می جلسے رکھے جائیں گے، جب کہ رواں ماہ پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Nawaz Sharif

pmln

Tabool ads will show in this div