اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی عمران خان کی کوششیں دوبارہ ناکام ہوں گی،بلاول بھٹو

عمران خان کی پریس کانفرنس پر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی عمران خان کی کوششیں پہلے کی طرح دوبارہ ناکام ہوں گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سنا ہے گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی، کیا اس نے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کیں؟ ہرگز نہیں۔

خیال رہے کہ آج عمران خان نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی معیشت دگرگوں ہے مگر سب میری گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ میری ذاتی گھڑی ہے، بیچوں یا کچھ بھی کروں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری بھی جلد انتخابات نہیں چاہتے اور وہ اس عمل میں مزید تاخیر چاہتے ہیں۔ ہم اپنے پلان کے تحت دسمبر تک اسمبلیوں سے باہر نکل آئیں گے۔

PPP

IMRAN KHAN

BILAWAL BHUTTO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div