عمران خان سیاسی دہشت گرد اور توشہ خانہ چور ہے،مریم اورنگزیب

سوال پوچھا جائے تو اس کی سانس بند ہوجاتی ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دے دیا۔

رانا ثناءاللہ کی بریت کی خوشی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں پر جھوٹے کیسز بنانے والے سے سوال پوچھا جائے تو اس کی سانس بند ہوجاتی ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑیاں اور ہیرے چوری کیے۔ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی تک بیچ ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران اب کہتا ہے میرے پاس اختیار نہیں تھا، تمہارے پاس صرف فرح گوگی اور پنکی پیرنی ہی تھیں،کہا عمران خان بند کمرے میں آرمی چیف کو توسیع کی آفرکرتا رہا۔

TOSHA KHANA

Maryum Aurangzeb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div