معروف پاکستانی اداکار کینسر میں مبتلا ہوگئے

بیٹے کی مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستانی اداکار فردوس جمال کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ زیر علاج ہیں، ان کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ نوٹ بھی شیئر کیا۔

حمزہ فردوس کا کہنا ہے کہ میرے والد نجی اسپتال میں کینسر کا علاج کروا رہے ہیں لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہم ان کے گھر والے، دوست اور آپ سب مداح ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کے بیٹے نے مزید کہا کہ والد تمام مشکلات کے باوجود اداکار بنے۔ یہ ایک اور جنگ ہے انشاء اللہ اس باراس مشکل کا بھی مضبوطی سے سامنا کریں گے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فردوس جمال نے 70 کی دہائی میں ہندکو ڈرامہ Badnami Dey Toway سے اداکاری کا آغاز کیا، اس کے بعد پھروہ سیکڑوں ٹیلی ویژن، اسٹیج اور ریڈیو پراجیکٹس میں نظر آئے۔

اداکار نے شوبز انڈسٹری کے لیے تقریباً 50 فلمیں کیں جن میں سے سائیبان شیشے کا، من چلے کا سودا ، محبوب ، پاگل احمق بیوقوف، دھوپ دیور، اور رسوائیاں شامل ہیں۔

1986 میں انہیں شوبز میں نمایاں کامیابیوں پر صدر پاکستان کی جانب سے Pride of Performance Award سے نوازا گیا تھا۔

CANCER

Pakistani Actor

Firdous Jamal

Hamza firdous

Pride of Performance Award

Tabool ads will show in this div