ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری

گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح برقرار رہی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح تیس اعشاریہ چھ چھ فیصد پر برقرار رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں 24 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 کے نرخوں میں کمی آئی۔ اس دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیاز، چاول، انڈے، چینی، نمک، ماچس،کیلے، ایل پی جی مہنگی جبکہ ٹماٹر،مرغی،آلو،دال مسور،دال چنا،کوکنگ آئل اور گھی سستا ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں چینی سو روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا تیرہ روپے مہنگا ہوا اور اوسط قیمت پندرہ سو چوبیس روپے رہی۔

inflation

Weekly Inflation Report

Tabool ads will show in this div