گوگل بطور کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوگئی، سماء نے سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

پاکستان میں گوگل کے دفاتر کھلنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی

پاکستان میں گوگل کے دفاتر کھلنے کی راہیں ہموار ہوگئیں، گوگل نے بطور کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کرالی۔

سماء نے گوگل کا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔

وزیر آئی ٹی امین الحق کے مطابق گوگل کا سرور بھی پاکستان میں بنے گا، جس سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، پاکستانیوں کو گوگل سروسز میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور آن لائن سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا رولز کے تحت کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کی پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی پاکستان میں دفاتر کھولیں گے۔

پاکستان

google

SECURITIES AND EXCHANGE COMMISSION OF PAKSITAN (SECP)

Tabool ads will show in this div