نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، ڈیلی میل کی معافی پر نواز شریف کا تبصرہ

اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کررہے ہیں، سابق وزیراعظم
Dec 09, 2022
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، اللہ تعالی ہمیں سرخرو کررہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی معذرت پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی، اللہ تعالی ہمیں سرخرو کررہے ہیں۔

ڈیلی میل نے 2019ء میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں شہباز شریف پر الزام لگایا گیا تھا کہ زلزلہ زدگان کیلئے ملنے والے فنڈز میں چوری کی گئی، تاہم عدالت میں الزامات ثابت نہ کئے جانے کے بعد برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔

Nawaz Sharif

daily mail

PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div