نوشہرہ: ٹرین کی ٹکر سے دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 2 کم سن بہنیں شامل ہیں،ریسکیو حکام
نوشہرہ میں ٹرین کی ٹکر سے دو کم سن بہنوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچیاں ریلوے ٹریک پر کھیل کود میں مصروف تھیں، قریب ہی موجود 25 سالہ عدنان بچیوں کو بچاتے ہوئے خود ٹرین کی زد میں آکر جاں سے گئے۔
حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس راولپنڈی سے پشاور جارہی تھی، ٹرین کے زد میں آکر تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق بچیوں اور نوجوان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔