علیحدگی یا طلاق کی خبروں کے حوالے سے شعیب ملک کی پراسرار خاموشی

نہ انکار نہ اقرار ، علحیدگی کی خبروں پر شیعب ملک نے بات کرنے سے معذرت کرلی
Dec 09, 2022
<p>Instagram</p>

Instagram

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی علیحدگی کی خبروں کے بعد شعیب ملک کا انٹرویو ، نجی زندگی پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں ۔۔ تو ایک جانب ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے پاک بھارت اس جوڑی کا رئیلٹی شو دی مرزا ملک شو ریکارڈ ہوا ۔ تاہم ان دونوں کے ایک ساتھ شو کرنے کے باوجود بھی شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی سے متعلق خبروں کی حقیقت جاننے کے لیے مداح بے چین ہیں ۔

ایسے میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو کے دوران شو کے میزبان سلیم خلیق نے پوچھا، کہ یہ عجیب سوال ہے لیکن میں چاہوں گا کہ آپ ہاں یا ناں میں اس سوال کا جواب دے دیں ۔۔ کہ کیا آپ کی اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔؟؟

جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ دیکھیں کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے ۔ نہ میں نہ میری اہلیہ اس بات کا کہیں پر بھی جواب دے رہے ہیں تو آپ پلیز آپ اس سوال کو چھوڑ دیں ۔

اس پر میزبان نے پوچھا کہ آپ میزبانی بھی کرتے ہیں ، ٹی وی پر بھی نظر آتے ہیں تو کیا ایکٹنگ کرتے دیکھائے دیں گے ؟؟

جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ میں ہر چیز میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اگر کوئی اچھا موقع ملا کوئی اچھی آفر آئی تو میں انکار نہیں کروں گا ۔ اس آفر پر غور ضرور کروں گا ۔

sania mirza

shoaib malik

Pakistani cricketer

Ilyas Ansari Dec 11, 2022 07:50pm
Ye sab Sasti shohrat ke lie topi drama chal Raha ha
Ilyas Ansari Dec 11, 2022 07:51pm
Ye sab Sasti shohrat ke lie topi drama chal Raha ha
Ilyas Ansari Dec 11, 2022 07:51pm
Ye sab Sasti shohrat ke lie topi drama chal Raha ha
Ilyas Ansari Dec 11, 2022 07:51pm
Ye sab Sasti shohrat ke lie topi drama chal Raha ha
Tabool ads will show in this div