ٹوئٹر کے مالک کا ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے کا اعلان
سالوں سے Login نہ ہونے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا، ٹوئٹر سربراہ
ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس ختم کئے جارہے ہیں جو سالوں سے لاگ اِن نہیں ہوئے اور کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا۔
ٹوئٹر کے سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ہدف بنائے گئے اکاؤنٹس وہ ہیں جو برسوں سے غیر فعال ہیں۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “ٹویٹر جلد ہی 1.5 بلین اکاؤنٹس کی اسپیس خالی کرنا شروع کر دے گا۔
دنیا کے پہلے نمبر پر امیر ترین شخص ایلون مسک نے 27 اکتوبر 2022 کو 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کے مالک بنے تھے۔
ٹویٹر
Elon Musk
تبولا
Tabool ads will show in this div