ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد نے پاکستانی باولرز میں منفرد ریکارڈ بنادیا

ابرار احمد نے ٹیسٹ ڈیبیو میں پہلے ہی دن 5 آوٹ کر دیئے

پاکستانی اسپن بولر ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی میچ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے والے ابراراحمد نے اپنے پہلے ہی ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو چکرا دیا، اور پاکستانی باولرز میں ایک منفرد ریکارڈ بنادیا۔

ابرار احمد نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹیں لیں اور وہ پاکستان کے 13 وین بولر بن گئے، لیکن یہ 5 وکٹیں انہوں نے پہلے ہی دن اور پہلے ہی سیشن میں لیں، جس کی مثال پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس لئے پانچ آوٹ کرنے کا ریکارڈ اپنی جگہ لیکن ابرار احمد پہلے میچ کے پہلے دن پہلے ہی سیشن میں پانچ وکٹیں لینے والے واحد باؤلر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ابرار احمد 16 اکتوبر 1998 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اور ان کا آبائی گاؤں شنکیاری مانسہرہ ہے۔

ابرار احمد نے اسلامیہ کالج پشاور سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے پی ایس ایل میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کی بھی نمائندگی کی۔

ابرار احمد نے آج اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ کے سابق لیجنڈ اسپنر اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔

ثقلین مشتاق نے ابرار احمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو محنت کی وہ آج پوری ہوگئی، اللہ تعالیٰ آپ کو مزیدعزت دے اور آپ کامیاب ہوں۔

abrab ahmed

Tabool ads will show in this div