دلہا نے شادی پر دلہن کو گدھے کا تحفہ دیا

جانتا تھا کہ وریشا کو گدھے کے بچے بہت پسند ہیں ، دلہا اذلان شاہ
<p>Instagram</p>

Instagram

سوشل میڈیا پر نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر وائرل ، گدھے کے علاوہ ہاتھی کے ساتھ بھی عروسی جوڑے میں فوٹوشوٹ ہوا ۔

جانوروں سے محبت کی انوکھی مثال قائم کی کراچی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور اینیمل لوور اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ وریشا جاوید خان جو پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں۔ ان کی شادی کی انوکھی تقریب ہوئی۔

شادی ہوئی تو عروسی ملبوسات زیب تن کیے اس جوڑے نے کراچی زو کی ہاتھی (ملکہ) کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا ۔

بات یہی نہیں رہی بلکہ ولیمے کی تقریب میں دلہا اذلان نے اپنی اہلیہ وریشا کو ایسا تحفہ دیا کہ جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ اذلان نے وجیہہ کو تحفے میں گدھے کا بچہ دیا ۔ اور جواز بتایا کہ گدھا محنتی ترین جانور ہے ۔

اذالان جو خود بھی یوٹیوبر ہیں اور ان کی اہلیہ وریشا جو انسٹاگرام پر ڈیجیٹل کونٹینٹ تیار کرتیں ہیں ۔ یوں جانوروں کے ساتھ کیے جانے والا یہ اس جوڑے کا یہ فوٹوشوٹ نے ان کی شادی کی تقریب کو کچھ منفرد بنا دیا ۔ یہ برائیڈل فوٹوشوٹ انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا ۔

Viral Photoshoot

Tabool ads will show in this div