وزیراعلی پنجاب کے لیے جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت جہاز کرائے پر لینے کیلئے 12 کروڑ روپے خرچ کرے گی، ذرائع

پنجاب حکومت نے وزیراعلی پرویزالہیٰ کے لیے جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے لئے نئے جہاز کا بجٹ منظور نہ ہونے پر جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت وزیراعلی پنجاب کے لیے جہاز کرائے پر لے گی اور اس پر 12 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لئے جہاز 5 ماہ کے لیے کرائے پر لیا جائے گا، اور اس حوالے سے ایوان وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے لئے نئے جہاز کی خریداری کے لیے سمری بھیجی تھی، تاہم بجٹ نہ ہونے کے باعث نئے جہاز کی سمری واپس بھیج دی گئی تھی۔

CM PUNJAB PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div