ماسکو کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

بڑے پیمانے پرآگ لگائی گئی ہے، روسی حکام کو شبہ

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

روسی حکام کے مطابق فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ سے جھلس کر ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

روسی حکام کے مطابق 141 فائرفائٹرز اور 47 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اٹھارہ ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے شاپنگ مال کی عمارت تاحال جل رہی ہے۔

روسی حکام کو شبہ ہے کہ بڑے پیمانے پرآگ لگائی گئی ہے، بجھنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کی جائے گی۔

RUSSIA

Moscow massive fire

Moscow fire

Russia shopping mall fire

Tabool ads will show in this div