اگلے برس ملک میں گیس دستیاب نہیں ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین

ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے، سابق وفاقی وزیر

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ 80 فیصد یقین ہے کہ اگلے برس ملک میں گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ توانائی شہریوں اورانڈسٹری کی سب سے بڑی ضرورت ہے، توانائی کی ضرورت پوری کرنے کےلئے کوئی کام نہیں ہورہا۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے، توانائی کی لاگت مزید کچھ ارب ڈالربڑھ گئی تو صورتحال سنگین ہوجائے گی۔

سابق وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ بروقت سخت اقدام نا اٹھائے گئے تو مستقبل میں سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہوگا۔

Dr. Asim Hussain

Tabool ads will show in this div