سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان کی ہرممکن امداد جاری رکھیں گے، وزیرخزانہ محمدالجدان

سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی مدد کا اعلان کردیا۔

آئندہ 6 ماہ میں 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کے مشکل مشن میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب پھر پاکستان کی مدد کو آگیا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوششیں تیز

برادراسلامی ملک اس سے پہلے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالرکے ڈیپازٹس کی مدت میں پہلے ہی توسیع کرچکا ہے، اور سعودی وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے سعودی حکومت سے مزید 4.2 ارب ڈالرز دینے کی اپیل کی ہے۔

محمد الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، اور جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی ہرممکن امداد جاری رکھیں گے، جب کہ سعودی حکومت نے بڑھتی مہنگائی سے پریشان ممالک میں ترکی اور مصر کی مدد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ذاتی طور پرپُرعزم ہیں کہ پاکستان کی مالی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے۔

Tabool ads will show in this div