مالی مشکلات، وزارت خزانہ نے ریلوے کی ماہانہ پنشن گرانٹ روک لی

گرانٹ رکنے کے باعث سوا لاکھ بزرگ پنشنرز مشکلات میں پھنس گئے

وفاقی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کے باعث وزارت خزانہ نے ریلوے کی ماہانہ پنشن گرانٹ روک لی۔

ماہانہ پنشن گرانٹ رکنے کے باعث سوا لاکھ بزرگ پنشنرز مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔

ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کوپنشن ادائیگی ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گرانٹ پنچ کرکے اتھارٹی لیٹرجاری کرنے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں منظور پنشن گرانٹ روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

FINANCE MINISTRY

economy of pakistan

Tabool ads will show in this div