سعودی عرب کا پاکستان کی مالی مدد کرنے کا اعلان

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے تصدیق کردی

سعودی عرب نے مہنگائی سے متاثرہ ممالک پاکستان، ترکی اور مصر کی مالی مدد کا اعلان کردیا، وزیر خزانہ محمد الجدعان نے تصدیق کردی۔

بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مہنگائی سے متاثرہ اپنے دوست ممالک کی مالی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے محمد الجدعان نے بتایا کہ پاکستان کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ملکوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ترکی اور مصر کی بھی مدد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل سعودی عرب پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مدت میں پہلے ہی توسیع کرچکا ہے۔

پاکستان

inflation

SAUDIA ARABIA

Salman Dec 09, 2022 02:05am
S
Tabool ads will show in this div