کراچی: گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون اور 4 بچے زخمی

زخمی بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں خاتون اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ، اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں خاتون اور 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس بندش کے دوران چولہے کا وال کھلا رہ گیا تھا، گیس آنے کے بعد کچن میں آگ جلانے کے دوران دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ حسن نساء، 11 سالہ اقصیٰ، 8 سالہ آنسہ، 9 سالہ حسن اور 12 سالہ حسنین شامل ہیں۔

KARACHI CYLINDER BLAST

Tabool ads will show in this div