والدہ اور بیوی پر تنقید : سلمان فیصل پھنس گئے
صبا فیصل نے اپنی بہو کے حوالے سے جاری کی جانے والی ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو بھی جاری کی اور مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کا خاندان گھریلو تنازعات کی زد میں آگیا۔ گھروں تک محدود رہنے والی نوک جھونک اور رنجش سوشل میڈیا تک پہنچ گئی. جس کے بعد سے ہی کوئی صبا فیصل کے حق میں تو کوئی صبا کی بہو نیہا ملک کے بارے میں تبصرہ کر رہا ہے ۔
ان تبصروں اور تنقید سے پریشان ہو کر صبا فیصل کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بس بہت ہوگیا ، اپنی زبان سنبھال کر بات کریں اور تبصرے کریں ۔نیہا میری بیوی اور میرے بیٹے کی ماں ہے اور آپ سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے ۔
اس پوسٹ پر سلمان نے کومنٹس کو بند کر دیا ۔
اسی پوسٹ کے ایک گھنٹے کے بعد سلمان نے ایک اور پوسٹ تحریر کی ۔
امی بھی میری ہیں اور نیہا بھی میری بیوی ہے ۔ تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں ، بہت تکلیف ہوتی ہے پلیز ۔
اس پوسٹ پر بھی سلمان نےکومنٹس کو بند کر دیا ۔