برازیل کے سرکاری ٹی وی پر لیاری کے چرچے، منی برازیل قرار دیدیا

برازیلین ٹی وی پر لیاری کے حوالے سے خصوصی رپورٹ

لیاری میں برازیل کی فٹبال ٹیم کے لیے بے پناہ محبت برازیلین میڈیا کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

سات سمندر پاربھی کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری کی برازیل سے محبت کے چرچے، برازیلین سرکاری ٹی وی چینل نے لیاری والوں پر خصوصی رپورٹ نشر کردی، برازیل کے سرکاری ٹی وی چینل نے لیاری کو منی برازیل قرار دیا۔

لیاری جسے ”منی برازیل“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے فٹبال ورلڈ کپ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، لیاری کے لوگ فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھنے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔

فٹ بال کا دیوانہ یہ علاقہ ورلڈ کپ کے دوران کسی تہوار جیسا مناظر پیش کرتا ہے، یہاں کے فٹبال شائقین ورلڈ کپ میں شریک ممالک کے جھنڈے پینٹ کرتے ہیں اور میچز کی لائیو اسکریننگ کرتے ہیں۔

لیاری کے لوگ بڑی تعداد میں برازیل کی جرسی پہن کر اور جھنڈا اٹھائے میچوں کو براہ راست دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی فتح پر آتش بازی بھی کرتے ہیں۔

فٹبال

Liyari

FOOTBALL WORLD CUP 2022

#FIFAWorldCup

MINI BRAZIL LIYARI

Tabool ads will show in this div