فیصل واؤڈا کی سینیٹ رکنیت بحال کردی گئی

الیکشن کمیشن نے نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
Dec 08, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واؤڈا کی سینیٹ رکنیت بحال کردی، پچھلا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے، ان کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

فیصل واؤڈا کی رکنیت بحال ہونے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو فارغ ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کی خالی کردہ نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے گا۔

مزید جانیے: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہوگی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہوگی۔

SENATE

Faisal Vawda

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div