سجل کے بعد ماہرہ خان کی بھی ریڈ سی فلم فیسٹول میں شرکت

سعودی عرب میں ہونے والےفلمی میلہ جاری ، فلم فیسٹول میں بالی وڈ ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت
<p>Instagram</p>

Instagram

دس روزہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں شاہ رخ خان ، رنبیر کپور ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور سمیت پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن جدہ میں جاری ہے جس میں ہالی وڈ بالی وڈ سمیت دنیا بھر کے سینما سے فلم میکرز ، اداکار اور فلمی شخصایت شرکت کر رہے ہیں ۔

ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گذشتہ رات شرکت کی ۔ ماہرہ خان نے سعودی ڈیزائینر یوسف اکبر (Yousef Akbar) کا ڈیزائین کردہ بلیو ڈریس زیب تن کیا ۔ جبکہ ماہرہ کا میک اپ پاکستانی میک اپ آرٹسٹ انعم فاروق خان (AFK Makeup) نے کیا۔

ریڈ سی فلم فیسٹول کا آغاز ہی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ? What’s Love Got to Do with It سے ہوا ۔ اسکرینگ کے موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی شرکت کی۔ اسکرینگ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل کی اداکاری کی تعریف بھی کی ۔

سجل علی نے اپنی فلم اسکرینگ کے موقع پر پاکستانی ڈیزائینر نومی انصاری کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔

ریڈ سی فلم فیسٹول میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور ، سیف علی خان ، رنبیر کپور سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔ تاہم اس فیسٹول میں ایک بھی پاکستانی پروڈکشن کو اسکرین نہیں کیا گیا ۔

cinema

SAUDIA ARABIA

Mahira Khan

Red Sea International Film Festival

Tabool ads will show in this div