رواں سال پاکستانيوں نے گوگل پر کيا تلاش کيا؟ رپورٹ جاری

گوگل نے 6 کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدگي کا بتا ديا

پاکستانیوں کو 2022 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کس کی تلاش رہی؟ گوگل نے رپورٹ جاری کردی۔

گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدگي کا بتا ديا۔ کيٹيگريز ميں خبریں، ریسیپی، ٹی وی شوز، فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں کرکٹر نسیم شاہ پہلے نمبر پر رہے۔ مقبول ترین سرچز میں ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے، ایشیا کپ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022ء میں عامر لیاقت سے متعلق خبروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ تلاش کی جانے والی سب سے مقبول فلم قرار دیا گیا ہے۔

کھابوں کے شوقين پاکستانی 2022ء میں گوگل پر چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں ڈھونڈتے رہے۔

Most Googled Celebrity of 2022

Tabool ads will show in this div