رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم میں دیپیکا پڈوکون کا ڈانس نمبر
بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم سرکس (Cirkus) کا خصوصی ڈانس نمبر کرنٹ لگا رے جاری کر دیا۔ گانے میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ڈانس کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ Deepika Padukone نے چارسال بعد خصوصی ڈانس نمبر تیار کیا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے فلم کے پدماوت(Padmaavat) کے گانے Ghoomar پر پرفارم کیا تھا ۔
اس گانے میں دیپیکا اپنے شوہر اور بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ گانے میں ہندی کے ساتھ ساتھ تامل بول بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ اسے نقاش عزیز، جونیتا گاندھی سمیت دیگر نے مل کر گایا ہے۔
اس گانے کے علاوہ رنویرسنگھ اوردیپیکا بالی وڈ فلمز باجی راو مستانی (Bajirao Mastani) ، رام لیلا ، پدماوت، بیجو باورا اور 83 میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں ۔
فلم سرکس کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ کرسمس ویک اینڈ کے دوران 23 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔