کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی، مولانا فضل الرحمان

سیاسی عدم استحکام کی مذموم کوشش ناکام بنادیں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی، دنیا کی کوئی طاقت جے یو آئی کی صفوں میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی، بڑی اور اہم شخصیات جےیوآئی میں شامل ہورہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام کی مضبوطی کے لیے وحدت کی ضرورت ہے، ہم فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیےکام کریں گے، پاکستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔

جے یو آئی (ف)کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کےخلاف سازشیں کررہی ہیں، جمہوریت اور آئین کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ ملک کمزورہو۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کومشکلات میں دھکیلا گیا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پاکستان کاروپیہ ڈالر کے مقابلے قدر کھو بیٹھا ہے، آج ہم دوست ممالک کا اعتمادبحال کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

JUIF

MOLANA FAZALUR REHMAN

Tabool ads will show in this div