سونا مزید 2250 روپے فی تولہ مہنگا؛ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہوگئی

ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1860 روپے اور 1594 روپے 65 پیسے پر مستحکم رہی۔

Gold rates

latest gold rates

LATEST GOLD AND SILVER PRICES

Tabool ads will show in this div