دلوں کے رشتے دل سے بنتے ہیں ہار یا جیت سے نہیں ، صبا فیصل
پاکستانی معروف اداکارہ صبا فیصل نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ، ایک دن قبل ہی اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔
پاکستانی اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے لاتعداد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ گذشتہ چار برسوں سے گھریلو تنازعات اور رنجش کا شکار تھیں ۔ انہوں نے ایک دن قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنی بہو نیہا ملک کے حوالے سے بتایا کہ وہ نیہا کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
اس ویڈیو میں صبا فیصل کو بیشمار کومنٹس کیے گئے ، جس کے بعد صبا فیصل نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔
ویڈیو میں صبا نے تمام دوست ، احباب اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاوں ، تعاون اور ساتھ دینے کے لیے بے حد شکریہ ۔
ان کا کہنا تھا کہ رشتے دلوں سے بنتے ہیں اس میں ہار یا جیت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کئی تبصرے پڑھے ہیں مگر اب بس کردیں ۔ میں ایک ماں ہوں ، میں نہیں چاہتی کے اس پر مزید تبصرے کیے جائیں ۔
انہوں نے گزارش کی کہ آپ سب فیصلہ کن نہ بنیں ۔ پرامید ہوتے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میرے لیے ، میرے گھر اور سکون کے لیے دعا گو رہیں گے ۔
آپ سب کو یہ بات بتانے کا میرا مقصد صرف اتنا تھا کہ یہ بات چار سال سے چل رہی تھی ۔ میں یہ سب اپنے رتبے اور شہرت کی خاطر برداشت کرتی رہی کبھی پلٹ کر جواب نہیں دیا ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ آپ سب دیکھنے سننے والوں کو ہم فنکاروں کی حقیقت اور ان کے درد کو محسوس کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو پیسے ، عزت اور شہرت سب کمانے کے باوجود اتنا کچھ برداشت کرتے ہیں ۔